جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

مستعفی ہونے کیلئے ۔۔۔۔وزیراعظم نے خاموشی توڑ دی دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اشک آباد( آن لائن ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کے لیے نہیں آئے،کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے لانگ مارچ انہوں نے ہی کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اشک آباد میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوہزار آٹھ میں ان کے اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے۔انہوں نے ایسے انتخابات میں حصہ لیاجس کی نگرانی ق لیگ نے کی پھر بھی کسی سے استعفیٰ نہیں مانگا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ انتخابات لڑ کر مستعفی ہونے کیلئے نہیں آئے۔ا ن کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کیا اور انتخابات میں کامیابی کے باوجود بلوچستان میں حکومت نہیں بنائی،وزیر اعظم نے کہا کہ جب اقتدار میں آئے تو ملک میں انارگی پھیلے ہوئی تھی ،آج کا پاکستان کل سے بہت بہتر ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، معیشت دن بدن ترقی کرتی جارہی ہے جس کی دنیا معترف ہے ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے انشاء اللہ آئندہ سال کے آخر تک اس کا بھی ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے اور ایک روشن پاکستان کا خواب پورا کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…