اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لئے 5 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود کے جانشینوں کی تقرری کے لئے 5 ناموں کی فہرست وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، پانچوں لیفٹیننٹ جنرلز کے نام سنیارٹی کی بنیاد پر آگے بھیجے گئے ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا نام بھی زیر غور ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا نام سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک سے واپس آ کر کریں گے ۔