اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیئے گئے نواز شریف کے الوداعی عشائیے میں ایک اور یادگار کام ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے عشائیے سے رخصت ہوتے وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو سلیوٹ کیا جس کے جواب میں نواز شریف نے بھی آرمی چیف کو الوداعی سلیوٹ کر دیا۔ جنرل راحیل شریف کو نواز شریف نے عشائیے کے بعد شاندار انداز میں وزیر اعظم ہاوس سے الوادع کیااور وہ آرمی چیف کو چھوڑنے کیلئے خود چل کر ان کی گاڑی تک گئے۔ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد آرمی چیف اور وزیر اعظم نے ایک دوسرے کو الوداعی سلیوٹ بھی کر دیا۔