اسلام آباد(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جمعہ کے روز صدر ممنون حسین کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا جائے گا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق
جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج صدر ممنون حسین سے الوداعی ملاقات کریں گے اور صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا جائے گا جس میں آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ اس عشائیہ میں اہم سرکاری وعسکری شخصیات بھی شرکت کریں گے ۔