جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی, ٗوزیر اعظم

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا الوداعی عشائیے میں شرکت کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا جس کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف اور پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، ایئر چیف مارشل سہیل امان ٗنیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی تقریب میں موجود تھے حکومتی شخصیات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری ٗ مشاہد حسین سید سمیت شیخ روحیل اصغر بھی الوداعی عشایئے میں شریک ہوئے۔تقریب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی ٗ آرمی چیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر مملکت رانا تنویر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سے مصافحہ کیا ٗجنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تقریب کا مقصد آرمی چیف راحیل شریف کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے ٗراحیل شریف نے بطورآرمی چیف شاندارخدمات انجام دیں۔

جنرل راحیل کا خاندان ملکی دفاعی خدمات کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کو غیر معمولی قابلیت کی بنا پر آرمی چیف مقرر کیا گیا اور راحیل شریف نے محنت اور لگن سے خود کو بے مثال سپہ سالار ثابت کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔ بہترین سپہ سالار کے اسٹریٹجک مشوروں کو ہمیشہ اپنایا اور مستقبل میں بھی ان سے مشاورت کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کی حمایت اور تائید کا دلی طورپر شکر گزار ہوں ۔جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پرشکریہ اداکیا،وزیراعظم کے خطاب کے اختتام کے ساتھ ہی تالیوں ہال گونج اٹھا،تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے دیئے گئے عشایئے سے رخصت ہوئے توخودوزیراعظم ان کوگاڑی تک چھوڑنے آئے تواس وقت انہوں نے وزیراعظم کوسیلوٹ کیاجس کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی آرمی چیف کوسیلوٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…