جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

’’پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے جنگ کی تیاری کرلی ‘‘

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت تحمل سے رہے تو بہتر ہے، ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیار ہیں۔ ایئر چیف نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیرکے حل پر توجہ دے، مقبوضہ کشمیر میں اڑی واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر مکمل نظر ہے۔
سہیل امان نے کہا کہ بھارت اگر جنگ چاہتا ہے تو پاکستان کی تینوں مسلح افواج پوری طرح تیار ہیںاور ہم نے جنگ کی تیاری کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب مکمل جنگ ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔
کراچی میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا اور قطر کیلئے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں، ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
ایئر چیف مارشل نے مزید کہا کہ دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں،ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے۔دوسری طرف دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے دوران پاک فضائیہ اور فرانس کے درمیان جے ایف 17 کا مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے،مفاہمتی یاداشت پر پاک فضائیہ کے ایئرکموڈور وقار حیدر نے دستخط کئے ۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…