راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو میں ہنگامی اجلاس،پاک فوج نے اصولی فیصلہ کرلیا- ایل اوسی پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا فوری اوربھرپورجواب دیاجائے گا-آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کونشانہ بناناغیرپیشہ وارانہ فعل اوراس کوکسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں اعلی عسکری قیادت کااجلاس ہوا۔
اس اہم اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال اورمسافر بس پر بھارتی فائرنگ سے شہادتوں پر صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ بھارتی فوج کی طرف سے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کونشانہ بناناغیرپیشہ وارانہ فعل اوراس کوکسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتاانہوں نے کہاکہ ایل اوسی پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا فوری اوربھرپورجواب دیاجائے گا۔