اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جو28نومبرکواپنی مدت ملازمت مکمل کرلیں گے ان کے بعد نئے آرمی چیف کی تعیناتی اورجنرل راحیل شریف کے الوداعی عشائیے کےلئے وفاقی وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم ہائوس کوموصول ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزوزیراعظم ہائوس میں جنرل راحیل شریف کوالوداعی عشائیہ دیاجائے گا۔
وزرات دفاع نے اپنی سمری میں نئے آرمی چیف کے حوالے اپنی سفارشات پیش کی ہیں اوراس سمری میں پاک فوج کے چارسینئرترین فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کے نام شامل ہیںجن میں سینئرترین جنرل کوچیف آف جوائنٹ کمیٹی کاچیرمین اورجبکہ دوسرے سینئرترین جنرل کوآرمی چیف مقررکیاجائے گا۔تاہم وزیراعظم آئین میں موجود اپنا صوابدیدی اختیاربھی استعمال کرسکتے ہیں ۔