اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

حاصل شدہ کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے-جنرل راحیل شریف کی وارننگ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/ کراچی(این این آئی )چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب رکھنے کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے گئے ہیں،کر اچی میں معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں،حاصل شدہ کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے ،افسراور جوان پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں ،

سپاہ گری کی بہترین روایت قائم رکھی جائے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے الوداعی دوروں کے سلسلہ میں بدھ کو کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کراچی کوراور سندھ رینجرز کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔ آرمی چیف نے کراچی اور اندرونی سندھ میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے سلسلہ میں انکی غیر معمولی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں اورقومی معیشت کی بحالی میں کراچی اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب رکھنے کے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے سو ل قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہماری مربوط کوششیں ہر حال میں جاری رہنی چاہئیں ۔

جنرل راحیل شریف نے بین الاقوامی سرحد کی نگرانی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ۔ انہوں نے آرمی اور رینجرز کی جانب سے خاص طور پر دور دراز علاقوں اور سندھ کے صحرائی علاقوں میں آفات اور بحرانی صورتحال میں سماجی خدمات کو خاص طور پر سراہا۔ جنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں اور سپاہ گری کی بہترین روایت قائم رکھی جائے ۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انکا استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…