پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ لیکس کیس میں کس کو شکست ہونے والی ہے؟ شیخ رشید نے اشارتاََ کس بات کا اعتراف کر لیا؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ میں کیس ہاریں یا جیتیں مگر عوامی عدالت میں وہ ہار چکے ہیں‘ملک میں اپوزیشن عمران خان اور شیخ رشید کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ باقی سب تو نواز شریف کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہیں اور اگر ہم نہ ہوں تو سارے چینل بھی بیکار ہو جائیں ‘ حکومت ڈان نیو ز کیس سے نہیں بچ سکے گی کیونکہ یہ اداروں کا فیصلہ ہے اور دنیا ادھر کی ادھر ہو سکتی ہے مگر اداروں کا فیصلہ بدل نہیں سکتا ‘کسی کے آنے یا جانے سے اداروں کو فرق نہیں پڑتا سمندر کی تہہ میں مگر مچھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
نواز شریف سے حکومت نہیں چل رہی مگر ضد کئے بیٹھے ہیں اور ضد کا انجام برا ہوتا ہے‘آصف علی زرداری راحیل شریف کے ہوتے ہوئے تو پاکستان نہیں آئے مگر انہوں نے حکومت سے بہترڈیل کی اور ڈاکٹر عاصم کر رہا کرا لیا‘ سپریم کورٹ میں ثبوت اور نواز شریف کے سیاسی تابوت بھی ائیں گے اور کفن بھی ہو گا اور نواز شریف کی سیاست دفن ہو گی‘میں رکن اسمبلی ہوں مگر دو بار جہاز سے اتارا گیا ‘ ایل این جی کی دستاویزات قوم کو دکھائی جائیں۔لاہور میں جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت اور جمہوریت کو جتنا نقصان سپیکر ایاز صاد ق نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا ، کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ نواز شریف نے عوام کے پیسے سے مے فیئر فلیٹ نہیں خریدے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ میں کیس ہاریں یا جیتیں مگر عوامی عدالت میں وہ ہار چکے ہیں اگر عوا م کی عدالت میں ہارا ہوا یہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے اقتدار کو بچا لیا تو جس ذلت سے یہ اقتدار بچاہے اس سے تو نہ ہی پچتا تو اچھا تھا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ جنرل راحیل شریف بڑا باعزت وقت گزارا ہے ، پاک فوج اورپوری قوم ان کو یاد رکھے گی۔راحیل شریف نے پاکستان کے اند ر سے انڈیا کے ایجنٹ ختم کے اس لیے بھارت لائن اف کنٹرول پر فائرنگ کررہا ہے تاہم بیس کروڑ لوگ پاکستا ن پر جان دینے کو تیار ہیں‘ملکی سرحدوں کو چھیرا گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرانا لاہور شہباز شریف کے لاہور سے بہت بہتر تھا آصف علی زرداری راحیل شریف کے ہوتے ہوئے تو پاکستان نہیں آئے مگر انہوں نے حکومت سے بہترڈیل کی اور ڈاکٹر عاصم کر رہا کرا لیا۔ملک میں اپوزیشن عمران خان اور شیخ رشید کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ باقی سب تو نواز شریف کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہیں اور اگر ہم نہ ہوں تو سارے چینل بھی بیکار ہو جائیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ثبوت اور نواز شریف کے سیاسی تابوت بھی ائیں گے اور کفن بھی ہو گا اور نواز شریف کی سیاست دفن ہو گی۔میں رکن اسمبلی ہوں مگر دو بار جہاز سے اتارا گیا ، ایل این جی کی دستاویزات قوم کو دکھائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…