واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فوج میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلی اس کا داخلی معاملہ ہے اور یہ بہتر ہوگا کہ اس تبدیلی سے متعلق بیان حکومت پاکستان کی جانب سے ہی آئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس سے واقف ہیں تاہم یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور میں چاہوں گا کہ مزید معلومات کے لیے حکومت پاکستان سے رجوع کیا جائے‘۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم آئی ایس پی آر کے ان بیانات سے واقف ہیں جن میں کہا گیا کہ جنرل راحیل شریف جلد اپنی تین سالہ مدت مکمل کرنے والے ہیں‘۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل راحیل شریف بطور آرمی چیف خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار رہے ہیں، ہم انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دیتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 2014 اور 2015 میں اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران دو بار امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی تھی۔پہلی ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا تھا جبکہ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا تھا۔ملاقات میں موجود امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان ڈین فیلڈ مین نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کے عزم کی تعریف کی تھی۔ڈین فیلڈ مین کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن میں موجود لوگ تمام دہشت گردوں بشمول حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے ان کے عزم کے معترف ہیں‘۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی راحیل شریف سے دوسری ملاقات کے بعد ان کی کاوشوں کو سراہا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو اعتراف کیا تھا۔
جب 2015 میں جان کیری سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی تو انہوں نے پاک فوج کے بارے میں کیا الفاظ کہے تھے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا



















































