پاکستان کے سابق وزیر اعظم انتقال کر گئے

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم معین قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ معین قریشی کے خاندانی ذرائع نے سابق نگراں وزیراعظم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکا میں زیر علاج تھے۔معین قریشی 1993 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران وزیراعظم بنے تھے اور ان کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن میں بے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھیں۔
وزارت عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد معین قریشی واپس امریکا چلے گئے تھے، اس کے بعد انہوں نے کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیا۔معین قریشی نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا اور انڈیانا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔وہ پاکستان کے 16ویں وزیراعظم تھے،وہ 1993 میں 28 جولائی سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔وہ سنہ 1960 میں گھانا حکو مت کے معاشی مشیر اور 1974 سے 1977 تک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ بھی رہے۔معین قریشی سنہ 1981 سے 1987 تک عالمی بینک کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ آف فنانس بھی رہے۔معین قریشی نے امریکی خاتون سے شادی کی ہوئی تھی جس سے ان کے چار بچے ہیں۔ جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں.

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…