منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی ہتھیاروں نے عالمی منڈیوں میں اپنا لوہا منوایا ہے،وزیراعظم نوازشریف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک)جدید دفاعی ہتھیاروں کی4روزہ نویں نمائش آئیڈیاز2016 کاباقاعدہ افتتاح کردیا گیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے مگر آلات حرب کا استعمال قیام امن کے لئے نا گزیر ہے.پاکستانی ہتھیاروں نے عالمی منڈیوں میں اپنا لوہا منوایا ہے . دہشت گردی کے خاتمے کے باعث پاکستان کی فضاءسرمایہ کاری کے لئے سازگار ہے۔ منگل کے روز کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیا 2016ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ نمائش میں غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کرنے والے وفود کو خوش آمدید کہتے ہیں اور نمائش کا انعقاد کرنے والے منتظمین کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ حکومت معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ حکومت سماجی شعبے کی ترقی کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان دفاعی صنعت کی ترقی کے لئے بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں شرح سود پاکستانی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے۔ افراط زر میں تاریخی کمی اور شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی مجموعی پیداوار4.71فیصد ہے

جو کہ گزشتہ10سال میں سب سے زیادہ ہے۔ 2016-17ءمیں پاکستان کی مجموعی پیداوار5فیصد تک لے جائیں گے۔ معاشی ترقی کے باعث عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں جبکہ موڈیز اور سٹینڈرڈ آف پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپکستان میں توانائی بحران پر قابو پایا جا رہا ہے۔ حکومت کاوشوں کے باعث توانائی پر صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ 12ماہ سے ملک بھر کے صنعتی شعبے میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ حکومت نجی شعبوں کے تعاون سے توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ ہم دہشتگردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد ملک میں سرمایہ کے لئے فضا سازگار ہے۔ اس کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو100فیصد ملکیتی حقوق حاصل ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ آئیڈیاز نے عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ہے۔ اس لئے 2ہزار سے زائد آلات حرب ائیڈیاز 2016ءکی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ دفاعی صنعت کی استعداد کار اور معیار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان دفاعی صنعت کو بین الاقوامی برادری کا قریبی تعاون حاصل ہے۔ دفاعی صنعت کے فروغ کے لئے وزارت دفاعی ، تجارت کا تعاون قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی طرح کی اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے۔ پاکستان آلات حرب صرف امن کے فروغ کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ہتھیاروں کی تیاری کے لئے دوسرے ملکوں سے ٹیکنالوجی کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ عالمی منڈیوں میں پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔وزیراعظم کے خطاب سے قبل وزیر مملکت دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ آئیڈیاز 2016 کا سلوگن ہتھیار برائے امن ہے۔نمائش میں 43 ملکوں کی 418 کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی ،

الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر جدید ہتھیار بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ڈی جی ڈیفنس ایکسپو میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی سامان بنانے میں بتدریج بہتری لارہے ہیں۔انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، وفود اور خصوصی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔چار روزہ نمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی سامان حرب و ضرب سجا دیا گیا جبکہ ترکی کے جدید طیارے اور ایئر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں اور روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کے ساتھ موجود ہیں۔نمائش میں پاکستان کے الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر، سپر مشاق، کے 8 ائیر کرافٹ، فاسٹ اٹیک ائیر کرافٹ میزائل بوٹس، آرمرڈ پرسنل کیریئر اور ملٹری ہارڈویئرز بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔25 نومبر تک جاری رہنے والی دفاعی نمائش میں 9 ممالک لکسمبرگ، ڈنمارک، بیلاروس، پولینڈ، چیک ری پبلک، سوئٹزر لینڈ، بیلجئیم، نائجیریا اور رومانیہ پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور دلچسپی کے باعث ایکسپو سینٹر کے 8 ہال پہلی بار استعمال ہوں گے۔آئیڈیاز میں مجموعی طور پر 14 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے.

جن میں پہلے دن چار، دوسرے روز تین، تیسرے روز چار جبکہ نمائش کے آخری دن تین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نے 9 ویں چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینارآئیڈیاز 2016 کا کراچی کے ایکسپو سینٹر میں آغاز کیا ۔ ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہیں۔جدت کا شاہکار اور ایک سے بڑھ کر ایک ہتھیار آئیڈیاز 2016میں پیش کئے گئے ہیں،وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے نمائش میں موجود اسٹالز کا دورہ کیا ۔نمائش میں 43 ممالک کے تقریبا 90 وفود شرکت کررہے ہیں جبکہ اس نمائش کا انعقاد ڈیفنس ایکسپورٹ اینڈ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔اس سال آئیڈیا نمائش ہتھیار برائے امن کے عنوان کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔نمائش میں 21 غیر ملکی جبکہ 157 قومی کمپنیاں اپنے دفاعی مصنوعات پیش کررہی ہیں جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر، کے 8 ایئرکرافٹ، الخالد ٹینک، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ اور دیگر دفاعی ساز و سامان پیش کیے جارہے ہیں۔ایکسپو سینٹر کے اطراف کی سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا۔دوسری جانب دفاعی نمائش کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز سمیت 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، سوک سینٹر کے اطراف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی جب کہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں ایئرپورٹ پر وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا.نوازشریف اور سید مراد علی شاہ ایک ہی گاڑی میں ایکسپو سینٹر پہنچے.

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…