اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کےلئے اپنی ایڈوائس دے دی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے وزیراعظم کو اپنی ایڈوائس دے دی گئی ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو ایڈوائس دی ہے کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں کہ نئے آرمی چیف کی نامزدگی سینارٹی اورمیرٹ پرکی جائے
۔جبکہ اس صورتحال میں وزیراعظم کی جانب سے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کیلئے اپنے قریبی رفقاء سے مشورے جاری ہیں کیونکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 28نومبرکوختم ہورہی ہے اوراب نئے آرمی چیف کی تعیناتی کےلئے وزیراعظم نوازشریف کے پاس چندروزہی باقی ہیں
۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو ایڈوائس دی ہے کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں نئے آرمی چیف کی نامزدگی سینارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر ہی کی جائے۔ اگر وزیراعظم نے آرمی چیف کی ایڈوائس پر عمل کرتے ہیں تو پھر ملک کے نئے آرمی چیف موجودہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینیٹ جنرل زبیر محمود حیات ہوں گے جوسینارٹی لسٹ میں سب سے اوپرہیں جبکہ وزیراعظم آئینی طورپرمرضی سے آرمی چیف کی نامزدگی کرسکتے ہیں ۔