اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں پاکستان کی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

22  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 193 رکنی کمیٹی معاشرتی، انسانی اور ثقافتی معاملات پر کام کرتی ہے۔ کمیٹی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا ان کا حق ہے۔ بہتر ممالک نے قرار داد کی حمایت کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان یہ قرارداد انیس سو اکیاسی سے پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھی اس قرارداد کی حمایت کر دے گی۔

قرارداد کے متن میں 193رکنی باڈی کی جانب سے کسی بھی فوجی مداخلت اورقبضہ کی بھرپور مخالفت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ فوجی مداخلت سے دنیا کے مختلف خطوں میں انسانی حقوق اور عوام کے حق خودارادیت کو دبایا جاتا ہے۔نفیس زکریانے کہاکہ قرارداد میں فوجی مداخلت اور علاقوں پر قبضہ اور وہاں کے باشندوں سے امتیازی سلوک اور تشدد روکنے کے لیے دباو ڈالا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کے جذبے کو زندہ رکھا۔ دنیا کے

لاکھوں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی تسلط سے آزادی کیلئے کوشش کی۔ انکا کہنا تھا کہ جدوجہد آزادی کی بدولت دنیا میں کئی قوموں کو غیرملکی قبضے سے نجات ملی اور نئی ریاستیں وجود میں آئیں۔انہوں نے کہاکہ اب کشمیرکامسئلہ اہمیت اختیارکرچکاہے اوربھارت کومقبوضہ کشمیرکے عوام کوحق خود ارادیت دیناپڑے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…