ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کی تقریب کہاں ہوگی؟ جنرل راحیل شریف اپنی ’چھڑی‘ کس کے حوالے کریں گے؟

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کے لئے تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ نئے آرمی چیف کے لئے تقریب29نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے نئے سپہ سالار کی تبدیلی کیلئے تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نئے آرمی چیف کی

تقریب 29نومبر کی صبح جنرل ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی۔ نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری کریں گے اور سبکدوش ہونے والے سپہ سالار نئے سپہ سالار کو چھڑی بھی پیش کریں گے۔

دوسری جانب سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا تین سالہ جو دور رہا ہے اس میں انتہائی تلاطم رہا ہے۔ ان کے دور میں سیاسی اور دیگر بحران بھی بہت زیادہ تھے لیکن وہ جاتے جاتے بھی بہت پر سکون معاملات نہیں چھوڑ کر جا رہے بلکہ حالات اب بھی بہت خراب ہیں۔ اگر راحیل شریف دو تین مہینے اور رہ جاتے تو پاکستان میں ایسی صورتحال بن گئی تھی کہ سسٹم اور دوسرا ضرب عضب

آپریشن، نیشنل ایکشن پلان ایک ساتھ چلتا نظر نہیں آتا تھا۔ اس صورت میں جمہوری عمل بھی صحیح چلتا نظر نہیں آتا تھا۔ پنجاب میں بار بار آپریشن کا عسکری اداروں کی طرف سے کہا جاتا رہا ہے لیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…