اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا تین سالہ جو دور رہا ہے اس میں انتہائی تلاطم رہا ہے۔ ان کے دور میں سیاسی اور دیگر بحران بھی بہت زیادہ تھے لیکن وہ جاتے جاتے بھی بہت پر سکون معاملات نہیں چھوڑ کر جا رہے بلکہ حالات اب بھی بہت خراب ہیں۔ اگر راحیل شریف دو تین مہینے اور رہ جاتے تو پاکستان میں ایسی صورتحال بن گئی تھی کہ سسٹم اور دوسرا ضرب عضب آپریشن، نیشنل ایکشن پلان ایک ساتھ چلتا نظر نہیں آتا تھا۔ اس صورت میں جمہوری عمل بھی صحیح چلتا نظر نہیں آتا تھا۔ پنجاب میں بار بار آپریشن کا عسکری اداروں کی طرف سے کہا جاتا رہا ہے لیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔