اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28نومبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف نواز حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع ہے ۔نئے آرمی چیف کے بارے میں ذرائع نے دعوی کیاہے کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ جنرل اشفاق ندیم کودیاجائے گاجبکہ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوان اس نام پرپسندیدگی کااظہارکرچکے ہیں تاہم وزیراعظم کی طرف سے اس اہم تعیناتی کے بارے میں ابھی مشاورت آخری مراحل میں ہے ۔واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے چار نام سامنے آئے جن میں زبیر محمود حیات، اشفاق ندیم، جاوید اقبال رمدے، قمر جاوید باجوہ شامل ہیں
جبکہ ان میں سے اشفاق ندیم کو آرمی چیف بنائے جانے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کا تعلق چکوال سے ہے ۔