بابر اعوان کی بطور وکیل تقرری ۔۔۔ تحریک انصاف میں شدید پھوٹ ۔۔کون کسے وکیل بنانا چاہتا ہے؟

21  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی)پانامہ لیکس پر تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، نئے وکیل بابراعوان کی تقرری کے معاملے پر بھی اندرونی تحفظات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پانامہ لیکس پر بابر اعوان کی بطور وکیل تقرری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے کئی رہنما بابراعوان کی تقرری کے حامی نہیں ہیں اور عمران خان کوتحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینئر پارٹی رہنما کے مطابق وطن واپسی پر عمران خان سے باضابطہ بات کی جائے گی اور انہیں بتایا جائے گا کہ بابر اعوان بڑے کیس کیلئے موزوں نہیں ہیں، ان کی بجائے اس کیس کیلئے کسی اور کو وکیل بنایا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی ناراض ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی کے کئی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے نے شکوہ کیا کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ اہم فیصلے میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کررہی ہے جسے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے حوالے سے پارٹی کا موقف تیار کرنے کیلئے اور پاناما کے معاملے پر وزراء 4 کے بیانات کا جواب دینے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…