منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ تاریخ قریب آتے ہی کونسا کام شروع کر دیا ہے؟

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) سپہ سالار پاک فوججنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دن قبل الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز لاہور گیریژن سے کیا جہاں انہوں جوانوں اور افسران سے خطاب کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام لانا آسان ہدف نہیں تھا لیکن مسلح افواج کی قربانیوں او ر قوم کے عزم نے مشکل ٹاسک کو پورا کرنے میں مدد دی ۔انہوں نے ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کیاجس کے بعد اب وہ مختلف گیریژن میں جاکر جوانوں اور افسران سے خطاب کریں گے ۔آرمی چیف وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف ،ایوان صدر میں ممنون حسین ،پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں ائیر چیف مارشل سہیل امان ،نیوی کے ہیڈ کوارٹر میں ایڈ مرل ذکا اللہ اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف لاہور کے بعد کوئٹہ ، پشاور اور کراچی بھی جائیں گے ۔واضح رہے کہ الوداعی ملاقاتوں کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں اور اب آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29نومبر کو ریٹائرہوجائینگے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…