اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سہیل احمد (عزیزی) نے مخبری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو ایک ڈیوٹی سونپی کہ ملک صاحب میں واپس پاکستان آنا چاہتا ہوں، آپ جا کر عسکری قیادت سے کوئی گفت و شنید کریں تا کہ وہ اوپر والی قیادت سے مجھے پوچھ کر بتائیں کہ میں پاکستان آ جاؤں؟ اگر مجھے کوئی سگنل ملتا ہے، میرے ساتھ میٹنگ کرکے میرا خوف و ہراس دور کیا جاتا ہے تو میں واپس آ جاتا ہوں۔ (عزیزی) نے کہا کہ جب رحمان ملک نے آگے رابطہ کیا تو کسی نے انہیں اپنے قریب پھٹکنے بھی نہیں دیا۔ اور یہ جواب دیا کہ بڑی قیادت کہتی ہے کہ ہم نے نہیں ملنا۔سہیل احمد عزیزی نے کہا کہ رحمان ملک کو صاف جواب دے دیا گیا کہ آپ یہاں سے جا سکتے ہیں۔