جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج کا کرارا جواب ،کتنے بھارتی فوجی مار گرائے اور کتنے زخمی کر دیئے ؟

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(آن لائن) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کوکرارا جواب دیدیا،ایک بھارتی فوجی واصل جہنم جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایل او سی کے راجوری سیکٹر پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بی ایس ایف کا ہیڈ کانسٹیبل رائے سنگھ ہلاک ہو گیا جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے ۔دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہد ے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاک فوج بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ابھی کچھ دن قبل آرمی چیف نے بیان بھی دیا تھا کہ بھارتی فوج ہمت کر کے اپنے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بتا ئے ۔ادھر ایل ایل او سی پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر ،کیتر کنڈی ،داتوت ،جندروٹ اور کیرالہ گاں میں بھارتی فوج نے شدید گولہ باری کی ۔بھارتی فوج کی گولہ باری سے ڈبسی اور موڑہ میں 5گھر تباہ ہو گئے ۔بھارتی فوج نے کوٹلی کے گوئی سیکٹر پر بھی شہری آبادی پر شیلنگ کی ۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ۔ادھر آزاد کشمیر میں لوگوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ نکیال سیکٹر کے قریبی علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں ۔شہری آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے لوگ شدید خوف کا شکار ہیں اور نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…