واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک میں واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میں عنقریب پاکستان میں آجاؤں گا ۔نجی چینل کے پروگرام میں آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ میں عنقریب آپ کو پاکستان میں ملوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے ایک جلسے میں ایک متنازعہ بیان دیاتھااوربعد میں اس بیان کی پی پی پی کی سینٹر ل ورکنگ کمیٹی نے توثیق بھی کردی تھی اوراس بیان کے بعد کہ بلے کوددھ نہیں پینے نہیں دیاجاتاآ صف علی زرداری امریکہ روانہ ہوگئے تھے
جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں نے تشریح کی تھی کہ یہ بیان دراصل آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورپاک فوج کےخلاف دیاتھاجبکہ اب معنی خیزبات یہ ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف 29نومبرکوریٹائرہورہے ہیں جس کے بعدہی آصف زرداری کی واپسی ہوگی ۔