پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’یہ کام غلط ہو رہے ہیں‘‘نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ہی وزیر اعظم ہاؤس کیخلاف پھٹ پڑے !!!

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری سینئر بیورو کریٹس اور دیگر افسران کی تقرریاں اور تبادلے ذاتی حیثیت میں ہی کئے جا رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے وزیر اعظم ہاؤس اور بیوروکریٹس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کریسی سے متعلق اس رویے کو اب تبدیل ہونا چاہئے اور اس طرح کی چیزوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری سینئر بیورو کریٹس کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
اسی سلسلے میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی حبیب اکرم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سب سے زیادہ دفاع کرنے والے لیگی رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیز سے منسوب بھی بعض فقرے ایسے ہیں کہ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کے سامنے ایسے بھی کہا ہے کہ اپنا سر پیٹنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ ہم وفاقی حکومت میں تو ہیں لیکن ہماری حکومت ہی نہیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں اور ایک اور ایم این اے نے اسی طرح کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ یا میں خود کشی کر لوں یا پھر میں اپنے مخاطب کو قتل کر ڈالوں کیونکہ اگر میں ایم این اے بننے کے باوجود کوئی کام نہیں کروا سکتا ، کوئی چھوٹا اور جائز کام بھی نہیں کروا سکتا تو پھر کیا فائدہ ہے اس سب کا؟
قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے د وران لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف پھٹ پڑے۔ لاکھوں ووٹ لیکر اسمبلی میں آنے والے ممبران اسمبلی کو دفاتر میں تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فرد واحد سیکرٹریوں کے تبادلوں میں فرض شناسی اور محنتی افسران کو نظر انداز کرتا ہے۔ گریڈ 20سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔
رکن اسمبلی نجف عباس سیال نے کہا کہ ہم لاکھوں ووٹ لیکر اسمبلی میں آئے ہیں مگر ہماری عزت یہ ہے کہ کوئی سیکرٹری ہمارا فون نہیں اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سینئر اور فرض شناس بیوروکریٹس کے پروموشن کے موقع پر قتل عام کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ فرد واحد فواد حسن فواد سیکرٹریوں کے تبادلے کرتا ہے یہ ظلم ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور اجلاس میں سیکرٹریوں کو حاضر رہنے کا پابند بنایا جائے۔ رکن اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا کہ ملک میں سندھی چینل بند کرنے کا نوٹس لیا جائے یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ چینل کو شروع کیا جائے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اراکین اسمبلی کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم صرف سیکرٹری اس کے ذمہ دار نہیں ہے۔ بلکہ متعلقہ وزراء 4 کے پاس بھی اختیارات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسر شاہی کے تقرر و تبادلوں کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کے لئے طریقہ کار بنانا ہو گا اور اس سلسلے میں وزارت قانون سے رائے لینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری کی پروموشن کے لئے بورڈ موجود ہے۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے مشاورت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی وزرا اور سیکرٹریوں کو اجلاس میں حاضر ہونے کے خطوط لکھے ہیں اور اسمبلی میں سیکرٹریوں کی حاضری ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے کے لئے کمیٹی بنانا درست اقدام نہیں ہو گا۔ اس کے لئے پہلے وزارت قانون سے مشورہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھی چینلز کوکھولنے کے لئے وزیر مملکت سے بات کرونگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…