اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے صرف تین پراجیکٹس میں کئی سو ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ 329 ملین ڈالر کا تھا جو کہ 847 ملین ڈالر تک چلا گیااس پراجیکٹ میں 518 ملین ڈالر کی کرپشن ہوئی۔ نیلم جہلم پراجیکٹ صرف 15 ارب روپے کا تھا اور اس کا پیسہ 414 ارب روپے تک چلا گیا ، اس میں 390 ارب روپے کی کرپشن ہوئی اور یہ390 ارب روپے بھی ہوا میں چلے گئے۔ اسی طرح نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا منصوبہ 33 ارب روپے سے شروع ہوا اور 81 ارب روپے تک لیجایا گیا اور اس پراجیکٹ میں 44 ارب روپے ہوا میں اڑ گئے۔ سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ ملک ایسی جگہ کھڑا ہوا ہے جہاں یہ بھی نہیں پوچھا جا سکتا کہ یہ پیسہ کہاں چلا گیا ہے؟