جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج تیار،جنرل راحیل شریف نے بڑااعلان کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ روایتی جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں،پاک فوج سپہ گری اور بہادری کے ورثے اور روایت کی قابل فخر امین ہے اپنے ہیروز اور انکی قربانیوں کے جذبہ سے متاثر ہوتے ہوئے پاکستان آرمی نے ہمیشہ ہر چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی بے مثال سطح کے ساتھ ہم سب سے سخت جان فوج بن چکے ہیں اور روایتی جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور آرمی اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا ۔ فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سپہ گری اور بہادری کے ورثے اور روایت کی قابل فخر امین ہے اپنے ہیروز اور انکی قربانیوں کے جذبہ سے متاثر ہوتے ہوئے پاکستان آرمی نے ہمیشہ ہر چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی بے مثال سطح کے ساتھ ہم سب سے سخت جان فوج بن چکے ہیں اور روایتی جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد پر فوجیوں کے بلند جذبہ اور چوکسی کی بہترین حالت کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر ) کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جرات مندی سے مقابلہ کرنے اور عظم قربانیوں پرشہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ قبل ازیں سلیمانکی آمد پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال اور ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…