جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج نےپھر فائرنگ کھول دی, پاک فوج کا ایسا جوابی وار کہ دشمن کی صفوں میں ہلچل مچ گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھمبر(آن لائن)بے لگام بھارتی سکیورٹی فورسز کی پھر سول آبادی پر گولہ باری ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے سماہنی سیکٹر میں ہفتہ کی صبح ساڑھے 9 بجے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جو وقفے وقفے سے جاری رہی۔ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی گنوں کو خاموش کرانے کے لئے بھرپور جواب دیا۔ جس سے دشمن کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ۔دوسری جانب بھارت نے حقیقت تسلیم کر تے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے 13فوجی ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے سمندری حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کی جسے پاک بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس اپنے پانی کی جانب بھگا دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے دو روز قبل ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کر کے 7 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا تھا جس کا پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…