ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اندرون خانہ کیا چل رہاہے؟ایک کام ہوگیا باقی۔۔۔! اسحاق ڈار کا حیرت انگیزاعتراف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو لندن یاترا سے کچھ نہیں ملے گا ، بلاول کا ایک مطالبہ پورا کر دیا اور باقی تین اپنے وقت پر پورے ہوں گے ، پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے ،عمران خان کو نہ دھرنے میں کامیابی ملی اور نہ اب ملے گی ، حق اور سچ کی فتح ہو گی ،ملک مشکلات سے گزر رہا ہے جسے آگے لیجانے کے لئے ہمیں سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں ،ملکی سیاست کہیں نہیں جا رہی ، تمام ادارے اپنا کام کرر ہے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور 2018ء کا سال 2013ء سے بہتر ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کے انتقال پر انکی رہائشگاہ علی ٹاؤن آمد کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم سے 50سالہ رفاقت تھی اور ان سے میری بہت گہری دوستی تھی ۔ حصول تعلیم کے دوران ہمارے راستے جدا ہوئے ۔جہانگیر بدر نے دوستی بھی نبھائی اور پارٹی کے ساتھ مخلص بھی رہے ۔انہوں نے کبھی بھی کسی حوالے سے اپنی پارٹی پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا اس حوالے سے وہ بہت قابل قدر انسان تھے ان کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں ایک اچھے دوست سے محروم ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر نے سیاست میں ہمیشہ تحمل ، برداشت اور رواداری کا فروغ دیا ، سیاست میں ہمارے راستے جدا تھے لیکن دوستی رہی ۔ انکی کی پیپلز پارٹی کے لئے قابل قدر خدمات تھیں اور انکے بیٹے کا نام بھی نصرت بھٹو نے رکھا تھا ،اللہ مرحوم کے گنا ہ معاف فرمائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کہی نہیں جارہی

انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ہمیں چارٹر آف اکانومی پر ضرور دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنا کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ پاکستان ترقی کی جانب جانا شروع ہوگیا اور آپ دیکھیں گے کہ 2018میں وہ پاکستان نہیں ہوگا 2013میں تھا ۔انہوں نے پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ ہمار امسئلہ نہیں یہ پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے وہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک مشکلات سے گزر رہا ہے ہمیں اس کو آگے لے کر جانا چاہیے اور اس کے لئے سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں ۔ عمران خان کی لندن روانگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر شک نہیں کرنا چاہیے ، ہو سکتا ہے کہ عمران خان لندن میں اپنے بچوں سے ملنے گئے ہوں ۔ لیکن عمران خان کو لندن یاترا سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔پانامہ لیکس کے حوالے سے سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پامانہ کا معاملہ عدلت میں ہے اور حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔ کیس کے لئے ہمارے وکلاء تبدیل نہیں ہوئے بلکہ وہی ہیں اور حامد خان پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور ان کو ہٹانے کے حوالے سے پی ٹی آئی ہی بہتر جواب دے سکتی ہے ۔بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب بھی ملے انہیں بیٹا کہہ کر پکارا ۔ بلاول کے 4مطالبات میں سے ایک پورا کر دیا گیا ہے دیگر تین مطالبے اپنے وقت پر پورے ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…