اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کموڈور(ر) عبید اللہ کے مطابق پاکستان سمندری علاقے میں داخل ہونے والی بھارتی آبدوز بھارتی بحریہ کی سب سے خطرناک آبدوز (سب میرین)209 اور یہ جنگ میں انتہائی مہلک ثابت ہوتی ہے۔ بھارتی بحریہ کا ٹارگٹ بلوچستان کا ساحلی علاقہ تھا اور وہ پاک ، چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کیلئے پاکستانی سمندری علاقے میں داخل ہوئی تھی لیکن پاکستان نیوی نے سمندر میں پاکستان کی جانب خاموشی سے بڑھنے والی بحری آبدوز کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نیوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندر میں پاکستان کی جانب بڑھنے والے بھارت کی خاموش اور خفیہ آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے اسے واپس پیچھے جانے پر مجبور کر دیا اور گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی بحریہ کی خفیہ آبدوز پاکستان کی سمندری سرحد کی جانب خاموشی سے بڑھ رہی تھی جس کا پاک نیوی نے بروقت سراغ لگا لیا اور اسے پاکستانی پانیوں سے دور واپس سمندر میں دھکیل دیا۔پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق ببحریہ سے پاک نیوی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیااور پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت کو سمندر میں انتہائی محدود کر دیا ہے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان نیوی نے انتہائی محدود وسائل کے باوجود زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا اور بھارتی نیوی کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں ۔