نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے بالآخر کنٹرول لائن پر پاک فوج کی کارروائی میں اپنے13 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہدنو ں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران 7 پاکستانی فوجی شہید ہو ئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائیو ں میں ہمارے 13 فوجی مارے گئے ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اور وہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے ،بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لینے کے حوالے سے پاکستانی فوجی سربراہ کے بیان پر ہمیں سخت تشویش ہے ،بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران ہمارے13 فوجی مارے گئے لیکن ہم نے پاکستان سے بدلہ لینے کا کوئی بیان نہیں دیا ،بھارتی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پاکستانی رینجرز نے عادت بنا لی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ کا بیان ناقابل برداشت اور اعلان جنگ کے مترادف ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے اعلان جنگ کر دیا ہے‘ بھارتی وزیر دفاع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا















































