اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگی مشقوں کے معائنے کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بازو پکڑ کر انہیں متوجہ کیا اور کچھ کہا جس کے بعد نواز شریف ہنسنے لگ گئے اور آرمی چیف ہنسے نہیں بلکہ یوں لگ رہا ہے کہ جیسے انہیں یہ بات ناگوار گزری ہو۔ نواز شریف کی اس حرکت کے بعد ان کے پیچھے بیٹھے ہوئے فوجی افسران بھی ہنسنے لگ گئے لیکن راحیل شریف مسکرائے بھی نہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تحقیق میں لگا ہوا ہوں کہ اصل معاملہ کیا تھا کہ نواز شریف نے جنرل راحیل کا ہاتھ پکڑ کر انہیں کچھ کہا اور ہنسنے لگ گئے ، اس کے بعد نواز شریف نے انگوٹھے کا نشان بنا کر کسی کو اشارہ کیا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ سب کچھ فٹ ہے یا سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن یہ سمجھ نہیں آئی کہ انہوں نے یہ اشارہ کسے کیا؟ جنرل راحیل شریف کے تاثرات سے یہ لگ رہا تھا کہ انہیں نواز شریف کا ایسا کرنا ناگوار گزرا ہے ۔