اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی لندن میں ہیں، شیخ رشید عمران خان کے ساتھ لندن جا رہے ہیں۔ طاہر القادری کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ لندن میں ہی ہیں اور کینیڈا نہیں گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی لندن میں ہی ہیں۔ چوہدری نثار کا آپریشن ہونا ہے اسلئے وہ لندن میں موجود ہیں، وہاں وہ ہرنیا کا آپریشن کروائیں گے۔ چوہدری نثار اور شاہ محمود قریشی الگ الگ لندن میں موجود ہیں جبکہ عمران خان اور شیخ رشید نے بھی تیاری پکڑ لی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ چوہدری نثار اور عمران خان پرانے دوست ہیں اور ایک ساتھ پڑھتے رہے ہیں۔ ان کے درمیان ایک محبت کا رشتہ بھی موجود ہے۔ عمران خان بظاہر کہہ رہے ہیں کہ ان کا نجی دورہ ہے لیکن شاہ محمود قریشی وہاں پہلے سے موجود ہیں جبکہ عمران خان کے ساتھ شیخ رشید اور نعیم الحق بھی جا رہے ہیں، وہ وہاں کیوں جا رہے ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں سیاسی معاملات پر بات ہونے والی ہے اور وہاں پولیٹیکل ڈویلپمنٹس ہیں۔ اسی لئے عمران خان نے جب کہا کہ میں 3 دن کیلئے لندن جا رہا ہوں تو پہلے حکومتی حلقوں میں سکون نظر آیا لیکن شاہ محمود قریشی کی لندن میں موجودگی اور شیخ رشید اور نعیم الحق کے عمران خان کے ساتھ جانے کی اطلاع نے حکومت کو پریشان کر دیا ہے۔ حکومت کے مسائل ختم نہیں ہونے جا رہے بلکہ بڑھنے جا رہے ہیں۔