بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدرکادورہ پاکستان ،اعلامیہ جاری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ترکی نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف پاک ترک عوام کی مزاحمت کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔پاکستان ترکی اسٹریٹجک شراکت داری کے مستقبل سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے عزم کا اظہار کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک ترکی میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں،ترک عوام جمہوریت کے دفاع کیلئے کھڑے ہیں،دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

دہشت گردی کیخلاف پاک ترک عوام کی مزاحمت کوخراج تحسین پیش کیا گیا ٗدونوں ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پراتفاق کیا گیا،وزراخارجہ اورسیکریٹریزخارجہ کی سطح پربات چیت کا دائرہ کاربڑھانے پر اتفاق کیا گیا ٗدفاعی تعاون کے فروغ کیلئے طویل مدتی فریم ورک تیارکرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے فوڈ پروسیسنگ اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا،کونسل کے آیندہ اجلاس میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔2016 کے آخر تک آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات مکمل کریں گے،توانائی،انفرااسٹرکچر،زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا،کونسل کے آئندہ اجلاس میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے،باہمی مفاد،امن اور خوشحالی کے لیے حمایت جاری رکھی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…