جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’ہم پاکستان کی یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے ‘‘

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرپاکستان ممنون حسین کی دعوت پر آئے ترک صدر رجب اردگان نے کہا ہے ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش پر پاکستانی قوم نےجس طرح ترکی میں جمہوریت کا ساتھ دیا ہم اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کبھی اس بات اکو فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکی مشکل وقت میں ایک ساتھ رہے۔ آئندہ بھی ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے اور ایک ساتھ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے باہمی روابط کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے موقف کی تائیدکرتے ہیں ۔
وزیرا عظم ہاؤس میں نوازشریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گولن تحریک نے عوامی جذبات کاسہارالیکرترک قوم کوکمزورکرنیکی کوشش کی۔ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا بھر پور ساتھ دیا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کواکیلانہیں چھوڑیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے فوری حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ ایل او سی پر کشیدگی،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے کشمیرکامسئلہ حل کرسکتے ہیں۔خطے میں امن کیلیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر کافوری اوربامعنی حل چاہتے ہیں۔پاک افغان تعلقات بہتربنانے کےلیے کرداراداکریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…