لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنیا پنڈورا بکس کھول دیا۔سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھرسے طلاق کے بعد عالمی شہرت یافتہ کتاب ’’مائی فیوڈل لارڈ ‘‘ لکھنے والی تہمینہ درانی نے شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق نیا انکشاف کردیا،عین ممکن ہے کہ تہمینہ کی ٹویٹس شریف خاندان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن جائیں۔ٹوئٹرپراپنے پیغام میں تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ابا جی (شریف برادران کے والد) کی وفات کے بعد شہباز شریف اور ان کے بھائی مرحوم عباس شریف کو وراثت میں نائٹس برج کے تینوں فلیٹس میں سے ایک بھی نہیں ملا۔اگلی ٹویٹ میں تہمینہ نے پھر یہی بات واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں نائٹس برج فلیٹ کا تعلق بطوروراثت ملنے والی جائیداد کے شہبازشریف سے ہرگز نہیں ہے۔تہمینہ درانی کی آخری ٹویٹ قدرے معنی خیز ہے، کہتی ہیں کہ نائٹس برج والے فلیٹ ابا جی کے نہیں تھے اس لیے وہ تینوں بھائیوں میں تقسیم کی گئی جائیداد کا حصہ نہیں تھے‘‘۔
After ‘Abaji’s’ death in SA, Shabaz & late Abas sharif, did not inherit any of the 3 Knightsbridge flats as part of thr inheritance
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) November 15, 2016
The Knightsbridge flats clearly NEVER belonged 2 # Shabaz Sharif as part of his inheritance!
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) November 15, 2016
As The Knightsbridge flats were not ‘Abaji’s ‘ , they were NOT part of the assets distributed among the 3 brothers.
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) November 15, 2016