منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کا بڑا نقصان،’’مرد بنو‘‘اور لاشیں قبول کرو،راحیل شریف کا پیغام

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے، سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی بھارت کو اپنے دعوؤوں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ہم ایل او سی پر اپنے جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں ۔بھارت وردی میں ہونیوالی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتاجس روز ہمارے 7 فوجی شہید ہوئے بھارت کے 11 فوجی ہلاک کئے گئے ۔بدھ کی شب ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کی طرف سے ترک ہم منصب طیب اردوان کے اعزاز میں دیئے گئے

عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خیر پور ٹامیوالی میں آج ہونیوالی مشقیں کامیاب تھیں ۔ بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے مغربی بارڈر پر جو حاصل کیا اسے ضائع نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی بھارت کو اپنے دعوؤوں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایل او سی پر اپنے جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں ۔

بھارت وردی میں ہونیوالی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتا وہ مرد بنیں اورہلاک ہونیوالے فوجیوں کی تعداد بتایا کریں آرمی چیف نے کہا کہ جس روز ہمارے 7 فوجی شہید ہوئے بھارت کے 11 فوجی ہلاک کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ایل او سی پر اب تک40 سے 44 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں ۔ اس سوال پر کہ مودی باز نہیں آ رہا جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مودی کو سمجھ آ گئی ہے کہ جارحیت سے کچھ حاصل نہیں ہو گا انہیں سمجھ ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں کیا کر سکتے ہیں کیا قابلیت ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…