ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ٗوزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے استقبال کیا

16  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ٗترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ٗ وزراء اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے کیا ٗاسلام آباد پہنچنے پر ترک صدر کو گلدستے پیش کیے گئے ٗخاتون اول بھی ترک صدر کے ہمراہ آئی ہیں اس موقع پر خاتون اول بیگم کلثوم نواز ٗ مریم نواز بھی موجود تھے۔ ترک صدر رجیب طیب اردوان بدھ کی شام نور خان ایئر بیس پر اپنے طیارے سے باہر آئے تو

وزیراعظم نواز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، بیگم کلثوم نواز شریف اور مریم نواز شریف بھی اس موقع پر موجود تھیں، ترک صدرکے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی پاکستان آئی ہیں، ترک صدرنور خان ایئر بیس سے ایوان صدر روانہ ہوگئے۔وہ (آج) جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی جائیگی۔ترک صدر (آج) جمعرات کی سہ پہر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے،

انہیں پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کا اعزاز تیسری مرتبہ حاصل ہوگا، وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کو لاہور میں استقبالیہ دیں گے۔اس سے قبل طیب اردوان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ ایف سولہ کے طیاروں نے انہیں سلامی دی اور اپنے حصار میں لے لیاجس کے بعد نورخان ایئربیس تک لایاگیا۔واضح رہے کہ رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19 ویں اور تیسری بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ اس سے قبل 2012 اور 2009 میں بھی رجب طیب اردوان پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…