خیرپور ٹامیوالی (آئی این پی ) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کردیئے ہیں،دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھرپور تیار ہیں،رعدالبرق مشقوں نے دشمن کی شرانگیزی کا جواب دینے کیلئے ہماری صلاحیت کو اجاگرکیا،مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی قابل افسوس ہے،پاکستان دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،سی پیک مکمل طور پر فعال ہونے جارہا ہے،سی پیک پاکستان اور چین کے بہترین تعاون کا مظہر ہے،سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے،سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ سے پہلا تجارتی بحری جہاز روانہ ہوگیا ہے،ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف دنیا کا سب موثر آپریشن ہے،دہشتگرد ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنا چاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر کا سنجیدگی سے حل ضروری ہے۔
مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔بدھ کو بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں پاک فوج کی رعد البرق جنگی مشقوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کا معائنہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کیا۔وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت اعلیٰ افسران نے رعد البرق مشقوں کی تقریب میں شرکت کی۔رعد البرق مشقیں پاک فضائیہ اور پا ک آرمی کی جانب سے منعقد کی گئیں جس میں مسلح افواج کی جانب سے پاکستانی ڈرون براق نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا جس نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ مشقوں میں جے ایف سولہ، سترہ اورمشاق طیارے بھی اپنی جنگی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ الخالد ٹینک کے زریعے بھی فرضی دشمنوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ خیرپور ٹامیوالی میں مشقوں میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے بیس ایم ایم کی بندوق کے زریعے نشانہ لگانے کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھ کر آرمی چیف نے نوجوانوں کی مہارت کی داد دی۔
تقریب میں وزیراعظم محمد نوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود،سعودی مسلح افواج کے ڈیٹی چیف سٹاف ،وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان ،نیوی چیف ایڈمرل ذکاء اللہ ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،قومی سلامتی کے مشیرناصر جنجوعہ،مختلف ملکوں کے سفیر سمیت سعودی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف بھی موجود تھے۔ مشق کا مقصد پاک فوج کی جنگی صلاحیت کی استعداد کو مزید بڑھانا ہے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم سمیت دیگر مہمانوں کی آمد پر کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے استقبالی خطاب میں کورکمانڈر نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی افواج د?شمن کے ہر وار کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جنگی مشقیں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،رعد البرق جنگی مشقوں سے افواج پاکستان کی جنگی صلاحیتیں ظاہر ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کا کہنا تھا کہ جب غیریقینی حالات ہوں تو بہترین تیاری کے ذریعے ہی مضبوط رہا جاسکتا ہے اور مشقوں سے پاک فوج کی قوت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ہم مختلف اہم ہتھیاروں سے دشمن کا دفاعی نظام تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو سوینئر پیش کیا۔
رعدالبرق مشقوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ رعد البرق مشقوں کا مشاہدہ کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے،مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی استعداد کار کے باعث دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہیں،مسلح افواج اور تمام ادارے قومی دفاع میں اہم کردار ادا کر تے ہیں،ہمارے اسٹریٹجک ویڑن کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے،مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مشقوں نے ہماری جنگی تیاریوں اور جوانوں کی قابلیت کا زبردست مظاہر کیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف دنیا کا سب سے زیادہ موثر آپریشن ہے،دہشتگرد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،ضرب عضب کے باعث حکومت کی رٹ بحال ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جنگ معاہدی کی خلاف ورزی قابل افسوس ہے،لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی تشویش ناک ہے،دشمن نے اپنے عزائم واضح کردیئے ہیں،دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا۔
وزیراعظم نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،رعد البرق نے دشمن کی کسی بھی شرانگیزی کا جواب دینے کی ہماری صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوسرے مکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،یہ امر قابل افسوس ہے کہ جنوبی ایشیاء4 تنازعات میں گھرا ہوا ہے،مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ مکمل طور پر فعال ہونے جارہا ہے،سی پیک سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی،،سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا مظہر ہے۔،سی پیک کے تحت گوادر سے پہلا بحری بیڑا روانہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے،ملک کی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے،عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔
رعدالبرق مشقیں دشمن کی شرانگیزی کا جواب دینے کا شاندار مظاہرہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کو واضح الفاظ میں خبر دار کر دیا
16
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں