اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان و مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر وکیل تبدیل کر دینے سے سارے موقف بھی تبدیل ہو جاتے ہیں تو پھر تو قانون اور آئین حکمرانوں کی باندی اور لونڈی میں تبدیل ہو جائیں گے اور یہ باشاہت ہوگی۔ لطیف کھوسہ کی بات کی جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط ردی کی ٹوکری میں نہیں جائے گا بلکہ یہ خط سپریم کورٹ میں جمع کروا کر شریف خاندان نے ثابت کر دیا ہے وزیر اعظم نے قوم کے سامنے آکر جھوٹ بولا تھاقومی اسمبلی میں۔ اس عمر نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی یہ اہمیت کسی صورت بھی ختم نہیں ہو سکتی۔ سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط حکومت کے حق میں استعمال ہونے کی بجائے الٹا ان کیخلاف چلا جائے گا اور نواز شریف پر آرٹیکل 62,63کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے جس کے تحت وزیر اعظم نا اہل ہو سکتے ہیں۔