اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے شریف خاندان کے لندن میں موجود فلیٹس حکومت کیلئے سردرد بنے ہوئے ہیں اور لندن فلیٹس خریدنے کے بارے میں شریف خاندان کے تضادات پر مبنی بیانات میڈیا میں زیر بحث ہیں۔ اسی سلسلے میں آج سے کچھ عرصہ قبل سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چوہدری کے پروگرام ’’کل تک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’’قطر، دبئی، سعودی عرب یا کویت کسی کی حکومت نے اور نہ ہی ہمارے وہاں موجود دوستوں نے ہمیں کبھی کسی قسم کا کوئی قرضہ نہیں دیااور نہ ہی بھارت کے کسی بزنس مین نے کبھی ہمیں کوئی قرض دیا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل شیخ اکرم کی جانب سے جمع کروائے گئے قطری شہزادے کے خط کے مطابق لندن فلیٹس کیلئے پیسہ قطر کے شہزادے حمد بن جاسم نے دیا ہے۔ شریف خاندان کے لندن فلیٹس کے بارے میں مختلف مواقعوں پر دیئے جانے والے بیانات میں کھلا تضاد پایا جا رہا ہے۔
Another lie of Sharif family – Qatari prince… by awaztoday-tv