اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ’’مخبربابا‘‘ نے مخبری کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ نیب نے پلی بارگین کرنے والے 550 افسروں کی لسٹ سپریم کورٹ کو تھما دی ہے۔ ان کرپٹ افسروں نے اپنے دو پیٹی بھائیوں کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے اور وہ دونوں افسران سپریم کورٹ میں تعینات ہیں اور انہیں یہ کہا گیا ہے کہ اس لسٹ کی بھنک میڈیا کے کانوں تک نہیں پہنچنی چاہئے۔ ’’مخبر بابا‘‘ کی مخبری کے جواب میں سینئر صحافی آفتاب اقبال نے کہا کہ کیا اندھیر انگری ہے کہ میڈیا کے اس دور میں بھی چیزوں کو میڈیا سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ’’مخبر بابا‘‘ نے مزید کہا کہ حکومت نے تمام اداروں کے سربراہان کو کہہ دیا ہے کہ اگر کوئی خفیہ ادارہ آپ سے کوئی تحقیقات کرے یا کوئی ڈاکومنٹس مانگے تو اسے کہیں کہ قاعدے کے مطابق آؤ۔ یعنی قوانین کو فالو کرتے ہوئے ریکارڈ مانگا جائے تو دیا جائے گا۔ اس طرح ریکارڈ مانگنے کی فائل ادھر اُدھر پھرتی ہوئی ٹاپ افسران تک پہنچے گی تو وہاں جہاں کر فاؤل ہو جائے گا۔