اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی جنگیں مشقیں ملتان میں ٹامیوالی کے مقام پر شروع ہو گئیں۔ تفصیل کے مطابق پاک فوج کے جوان آج ٹامیوالی ، ملتان میں اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ پاک فوج کے سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جنگی مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے ٹامیوالی میں پہنچ گئے ہیں جہاں اس وقت ایک پر وقار تقریب جاری ہے جس کے بعد پاک فوج کے جوان سخت ٹریننگ اور مختلف حالات میں کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ ایک نجی ٹی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ملتان میں جاری جنگی مشقوں سے پاکستان کے دشمن ممالک کو واضح پیغام دیا جائے گا۔