اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت کا ترک صدر رجب طیب اردگان کے لئے دورہ پاکستان کے موقع پربڑا تحفہ، پاک ترک سکولوں کا انتظام ترک حکومت کی تجویز کردہ بین الااقوامی تنظیم معارف فاونڈیشن کو دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ، وزارت داخلہ نے پاک ترک سکولوں کا انتظام رکھنے والی پاک ترک فاونڈیشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ،ترک حکومت کی تنظیم معارف فاونڈیشن کو راتو ں رات انٹر نیشنل این جی او کے طور پر رجسٹرڈ کر لیا، پاک ترک سکولوں میں کام کرنیو الے 132 اساتذہ سمیت 417ترک باشندوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان ترک صدر رجب طیب اردگان کے لئے دورہ پاکستان کے موقع پربڑا تحفہ دے گی اس سلسلے میں پاک ترک سکولوں کا انتظام ترکی کی بین الااقوامی تنظیم معارف فاونڈیشن کو دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ، وزارت داخلہ نے پاک ترک سکولوں کا پہلے انتظام رکھنے والی پاک ترک فاونڈیشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جبکہ ترک حکومت کی تنظیم معارف فاونڈیشن کو راتو ں رات انٹر نیشنل این جی او کے طور پر رجسٹر کر کے اسے پاک ترک سکولوں کا انتظام دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک ترک سکولوں میں کام کرنیو الے 132 اساتذہ سمیت 417ترک باشندوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے۔ فتح اللہ گولن کی تنظیم پاک ترک فاونڈیشن کے 417 ملا زمین کو تین دن میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ امیگریشن عملے کو ترک باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سے جانیو الے ترک فاؤنڈیشن کے عملے کو ترکی پہنچتے ہی گرفتارکیاجاسکتاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ترک سکولوں کا کنٹرول ترک حکومت کی تجویز کر دہ مارف نامی تنظیم سنبھالے گی جبکہ اس سے قبل ان سکولوں کا کنٹرول پاک ترک آرگنائزیشن کے سپرد تھا ۔ فتح اللہ گولن پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ واضح رہے کہ ترک فاونڈیشن کے ملازمین نے ترکی واپس جانے کی بجائے پاکستان میں قیام کے لئے عدالتوں سے بھی رجوع کر رکھا ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان آج کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ (کل) جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔