اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان و مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تیس سال بعد نواز شریف کا خواب پورا ہوتا ہے اور نواز شریف 30 سال بعد ایل این جی کا ٹھیکہ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ وہاں قطر میں ایل این جی کا مالک کوئی میونسپل کارپوریشن کا اہلکار نہیں بلکہ کوئی شہزادہ ہے اور آپ جا کر معلوم کروا لیں کہ وہ شہزادہ کون ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ آج جو خط آیا ہے نواز شریف کے ذریعے وہ ایل این جی کا ٹھیکہ بچوانے کیلئے ہے۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ وہ غلط ٹھیکہ ہے۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ ٹھیکے کے مندرجات ہمارے پاس نہیں ہیں۔ لوگوں کو یہ بھی معلوم ہے کہ کون سے ایٹمی راز سمجھ کر یہ چھپایا جا رہا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ لوگوں کو معلوم ہے کہ کل اس ایل این جی ٹھیکے نے کینسل ہو جانا ہے اور اس معاہدے پر مقدمہ قائم ہونا ہے۔