منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وطن عزیز میں ترقی کی نئی لہر ۔۔ اہم ترین ملک کے صدر پاکستان پہنچ گئے ۔۔ آج کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ صدرات کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ انہیں اس دورے کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی ہے۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق صدر اردگا ن کے ہمراہ وزراء، اعلی حکام سمیت ایک اعلی سطح کا وفد آ رہا ہے جبکہ ترک تاجروں کا ایک وفد بھی ہو گا وہ صدر ممنون حسین سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ امور کے تمام پہلوؤں سمیت علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی ۔ ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ صدر معزز مہمان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے ۔ صدر رجب طیب اردگا ن لاہور بھی جائیں گے جہاں وزیر اعظم شاہی قلعہ میں ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو ترک صدر کے دو روزہ دورہ کے موقع پر حکومت پاکستان کا وزیر مہمانداری مقرر کر دیا گیا ۔دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید ٹھوس بنانے میں مدد ملے گی ۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ترک صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان خطہ کی صورت حال ، نئی امریکی انتظامیہ کی آمد اور دیگر ایشوز پر مشاورت ہو گی جبکہ ترک صدر کا دورہ پاکستان ڈیفنس اور اقتصادی معاملات میں پیشرفت کے حوالے سے اہم ہو گا ۔ خارجہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترک صدر کو پاکستان میں اقتصادی شعبہ میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاجائے گا اور سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ترکی کے ساتھ پاکستان کے گہرے رشتوں کے باعث ترک صدر کے دورہ پاکستان سے علاقائی صورت حال میں بعض ایشوز پر مشترکہ حکمت عملی بھی طے ہو سکتی ہے ۔ خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت ترکی کے صدر کو کشمیر کاز خصوصاً بھارت کے جارحانہ عزائم سے نمٹنے کے لئے دوست ممالک سے ملکر کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…