جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے فوجیوں کو شہید کئے جانے کابدلہ ،پاکستان نے اعلان کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بغیر کسی اشتعال بھارت کی جانب سے اپنے فوجیوں کو شہید کئے جانے پر بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے ٗ عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی پر توجہ دے ٗ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے عفریت کو اپنی سرزمین سے مٹانے کیلئے پر عزم ہیں ٗ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ٗبین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے جبکہ برطانیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ پاکستانی عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور پاک برطانیہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔

منگل کو10ڈاؤ ننگ سٹریٹ لندن میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ کی ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم تھریسہ مے کی آمد ہوئی جس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا برطانوی وزیرِاعظم تھریسہ مے نے کہا کہ وہ 2017کے پہلے حصے میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیرِاعظم تھریسہ مے کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اوراس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورِ اقتدارمیں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھریسہ مے کے دورہ پاکستان سے مختلف سطحوں پر جاری پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعاون کو بھی مزید تقویت ملے گی۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائی جانے والی حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم تھریسہ مے کا دورہ بہت اہم، موزوں اور بر وقت ہوگا اور اس سے دو طرفہ اور کثیر الاطراف تعاون اور کوآرڈینیشن کو مزید فروغ ملے گا۔

برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کے دوران وزیرِداخلہ نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری اور خصوصاً دوست ممالک خطے میں بھارتی ہٹ دھرمی پر توجہ دیں اور اپنے ردعمل کا اظہار دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا استبدادانہ اور جارحانہ رویہ خطے کے امن اور استحکام کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ان ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور وہ بغیر کسی اشتعال بھارت کی جانب سے اپنے فوجیوں کو شہید کئے جانے پر بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری اور ہمارے دوست ممالک کو پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم ناکام بنانے کے لئے مزید کوششیں کرنی چاہیں اور جنوبی ایشیا کو بھارتی عدسے سے نہیں دیکھنا چاہیے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی امن و سکون کے لئے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور اس کے سیکیورٹی ادارے اس عفریت کو اپنی سرزمین سے مٹانے کے لئے پر عزم ہیں۔ اس موقع پر وزیرِداخلہ نے ان کامیابیوں کا بھی ذکر کیا جو ضربِ عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں پاکستان کو حاصل ہوئیں۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ملکی سیکیورٹی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔وزیرِداخلہ نے کہا کہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات برابری کے اصول پر مبنی ہیں جو کہ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اور اہم عنصر ہے ٗدہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام اور سیکیورٹی اداروں کی بے انتہا قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ پاکستانی عوام یہ امید کرتے ہیں کہ اس نازک ایشو پر بین الاقوامی سطح پر کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جائے گا اور بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام امن چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے اپنی بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی بے شمار قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت برطانیہ پاکستانی عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور پاک برطانیہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…