اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترک صدرکی آمد سے پہلے ہی بڑا حکم جاری،بڑی تعداد میں ترک باشندوں پاکستان سے نکل جانے کا حکم، تفصیلات کے مطابق ترک صدرکی آمد سے پہلے ہی وزارت داخلہ نے بڑا حکم جاری کردیا ہے اور،بڑی تعداد میں ترک باشندوں پاکستان سے نکل جانے کا حکم دیاگیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت
داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تمام ترک باشندوں کو 20 نومبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں امیگریشن حکام کو بھی ترک باشندوں کی ملک بدری کا حکم موصول ہو گیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق
اس وقت ملک بھر میں 23 پاک ترک سکولز قائم ہیں، جن میں ترکی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور دیگر شعبوں میں 108 افراد کام کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ترک سکولز سسٹم کے تحت ترک باشندوں اور ان کے فیملی ممبرز کی تعداد 400 ہے۔