اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سپریم کمانڈر نے ہنگامی بنیادوں پر جنرل راحیل شریف ۔۔ چاروں گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو طلب کر لیا ۔۔ کل کیا ہو نے جا رہا ہے ؟

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 17نومبر کو طلب کرلیا،ترک صدر طیب رجب اردگان مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔منگل کو اجلاس بلانے کا باضابطہ سمن جاری کردیا گیا۔ترک صدر کے پارلیمنٹ ہاؤس سے خطاب کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہونگے،میڈیا اور مہمانوں کیلئے خصوصی دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پارلیمانی گیٹ پر میڈیا کیمرے نصب نہیں کیے جائیں گے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر عسکری قیادت،چاروں گورنرز،وزراء اعلیٰ اور آزادکشمیر کے صدر وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر وزیراعلیٰ کو بھی اجلا س میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر سے ملاقا ت کیلئے وقت لینے کیلئے تحریک انصاف کے ترک سفارتخانے سے رابطے،پی ٹی آئی ترک صدر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کریگی،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کریگی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسے متنازع وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ترکی کو ایک مخلص دوست اور برادر اسلامی ملک سمجھتی ہے اور پارٹی ترک صدر کیلئے احترام کا جذبہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما گیٹ کیس میں ان کی جماعت کا موقف واضح ہے جو کہ فی الحال سپریم کورٹ میں ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ترک سفارتخانے سے رابطے کررہے تھے تاکہ ترک صدر سے ملاقات کیلئے وقت مل سکے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پاکستان آنے والے ترک صدر سے عمران خان کی قیادت میں ملاقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ترک صدر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کریگی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…