اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سرل المیڈا خبر معاملہ حکومت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اور مجھے ایک سینئر صحافی نے خبر دی ہے کہ سرل المیڈا جو باہر چلا گیا ہے جانے سے پہلے وہ سلطانی گواہ بن کر گیا ہے۔ سرل المیڈا کی تمام وٹس ایپ کالز جو ایک دن میں تین تین، چار، چار بار ہوئی ہیں اس کے بھی ثبوت دے کر گیا ہے۔ سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایک انٹرنیشنل مستند پاکستانی صحافی نے بتایا ہے کہ سرل المیڈا وعدہ معاف گواہ بن کر گیا ہے اور وہ امریکہ سے آگے کینیڈا چلا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس کیس سمیت تین کیس نواز شریف کے گلے پڑنے جا رہے ہیں۔ ایک کیس ماڈل ٹاؤن کاجو نواز شریف کیلئے پھانسی کا پھندہ ثابت ہوگا۔ دوسرے نمبر پر خبر لیک ہونے کا معاملہ اور تیسرا کیس پانامہ لیکس کاکیس ہے۔
Breaking News Cyril Almeida Sultani Gawah Ban Gaya by tarkanews