اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لندن میں فلیٹس کے حوالے سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ اہمیت کی حامل ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ برطانیہ ٹائمز اخبار نے 19 اکتوبر 1988 ء کو الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے آف شور اکاؤنٹس میں 70 ملین ڈالر چھپا رکھے ہیں اور طویل مدت کیلئے لندن کے پوش علاقے مے فیئر میں فلیٹس لیز کروا رکھے ہیں۔ اسی طرح گارڈین اخبار نے 10 اپریل 2000 ء کو محترمہ کلثوم نواز کا اعتراف شائع کیا کہ انہوں نے بھی اپارٹمنٹس خریدے اور کلثوم نواز نے کہا تھا کہ یہ اپارٹمنٹس اسلئے خریدے گئے کہ بچے لندن میں پڑھائی کر رہے تھے۔